پاکستانی سفارت خانہ، سیول
مورخہ ۲۵ ، اپریل ۲۰۱۷
پاکستانی ورکرز(ای ۔ ۹) کیلئے تکنیکی مہارت اور کار و بار شروع کرنے کی ٹریننگ
HRD KOREA نے E-9 ورکرز کیلئے تکنیکی مہارت اور ملازمت کی میعاد مکمل ہونے کے بعد پاکستان میں اپنا کار و بار شروع کرنے کیلئے ایک ٹریننگ پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔
ٹریننگ میں حصہ کون لے سکتا ہے؟
صرف E-9ویزا کے حامل ورکرز۔
ٹریننگ کے فوائد
- مفت ٹریننگ، ٹرانسپورٹ اور کھانے کا خرچہ دیا جائےگا۔
- ٹریننگ مکمل کرنے پر ایک سرٹیفکیٹ دیا جائےگا۔
- اس سرٹیفکیٹ کے حامل پاکستانی ورکرز کو پاکستان میں موجود کورین کمپنیاں ترجیحی بنیادوں پر ملازمت مہیا کریں گیں۔
دلچسپی رکھنے والے پاکستانی E-9 ویزا کے حامل ورکرز منسلک شیڈول کے کانٹکٹ نمبرز اور ایڈریس پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
No Comment